بھوپال ۔ 14 دسمبر (پی ٹی آئی) تبلیغی جماعت کا سالانہ 66 واں اجتماع آج صبح نماز فجر کے ساتھ بھوپال سے 12 کیلومیٹر دور واقعہ بنت کھیری میں ملک و بیرون ملک کے کئی علماء کی موجودگی میں شروع ہوا۔ اجتماع کی انتظامی کمیٹی کے رکن عتیق الاسلام نے کہا کہ انڈونیشیاء ، ملیشیا ، سری لنکا ، تھائی لینڈ ، ترکی ، روس ، امریکہ ، کرغزستان ، فرانس ،
ایران اور نیپال سے تعلق رکھنے والے مندوبین اس اجتماع میں شرکت کررہے ہیں۔ اس اجتماع کے دوران علماء بشمول مولانا زبیر الحسن (حضرت جی) ، مولانا سعد اور کئی دیگر علماء سیرت طیبہؐ ، قرآن مجید کی تعلیمات اور شریعت کے بارے میں خطابات کریں گے۔ بھوپال کے تا ج المساجد میں ہر سال 1949 ء سے اجتماع ہوتا تھا لیکن 7 سال پہلے اسے بنت کھیری منتقل کیا گیا۔